خرطوم: (یو این آئی/شنہوا) سوڈان میں طوفانی بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 89 ہو گئی ہے۔سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سونا نے ملک کی شہری دفاع کونسل کے ترجمان عبدالجلیل عبدالرحیم کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ زبردست بارش کے بعد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 19 ہزار سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ عبدالرحیم نے تمام شعبوں اور وزارتوں کے درمیان ہم آہنگی اور مشترکہ کوششوں پر زور دیا تاکہ ہر متاثرہ علاقے کو ضروری مدد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ کئی سڑکوں کو بحال کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرہ آبادی کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔
وزارت آبپاشی اور آبی وسائل نے بلیو نائل اور وائٹ نائل دریاؤں کے پانی کی سطح پھر سے بڑھنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ وزارت نے خاص طور پر دارالحکومت خرطوم میں دو دریاؤں کے قریب رہنے والے لوگوں سے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.