ریاستوں ومرکزکے زیر انتظام علاقوں کو 1.53 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دستیاب

0

نئی دہلی :(یو این آئی) ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتطام علاقوں کے پاس 1.53 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین کی خوراکیں دستیاب ہیں۔
اتوار کے روز وزارت صحت نے کہا کہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو تقریبا ساڑھے چار لاکھ کورونا کی ویکسین ڈوز بھیجنے کا عمل جاری ہے اور یہ انہیں اگلے تین دن میں مل جائیں گے۔
وزارت کے مطابق اب تک ریاستوں / مرکز زیر انتظام ریاستوں کو 26.64 کروڑ ویکسین فراہم کی جاچکی ہیں، ان میں سے ویکسین کی خوراکوں کی ضیاع سمیت مجموعی کھپت 25.12 کروڑ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS