گجرات کی عد الت نے 127 افراد کو بری کیا، 20 سال قبل سیمی سے جڑے ہونے کا الزام لگا تھا

0

احمد آباد:گجرات کے شہر سورت کی ایک عدالت نے ہفتے کے روز ریسٹکٹید تنظیم اسٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) کے 127 افراد کو ہفتہ کو بری
کردیا۔ بیس سال پہلے ،انہیں سیمی تنظیم سے وابستہ ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان سب کو غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے)
کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اے این دیو کی عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزمان کو بری کردیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ استغاثہ یہ ثابت کرنے
میں ناکام رہا ہے کہ ملزمان سیمی سے جڑے ہوئے ہیں اور کالعدم تنظیم کی سرگرمیاں بڑھانے کے لئے جمع ہوئے تھے۔
سورت کی اٹھوایئلنس پولیس نے 28 دسمبر 2001 کو سیمی کے ممبر ہونے کی وجہ سے
کم سے کم 127 افراد کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا تھا۔
ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے شہر کے ساگرام پورہ کے ایک ہال میں کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے ایک میٹنگ کی تھی۔

ان ملزمان میں مہاراشٹرا سے 44 افراد ،گجرات سے 25 افراد ،کرناٹک سے 11 افراد ، اترپردیش کے 10 افراد ، راجستھان کے 9 افراد ، 4 مغربی
بنگال کے ، 2 بہار کے 2 افراد اور چھتیس گڑھ سے ایک شخص ، کل 127 لوگوں کو ملزم بنایا گیا۔
20 سال کے مقدمے کی سماعت کے دوران ، 5ملزمان کی موت ہوگئی تھی۔ جب کہ 7 ملزمان کے خلاف دیگر مقدمات ابھی جاری ہیں۔ تاہم ، تمام 127 ملزمان کو کالعدم تنظیم سیمی سے وابستہ ہونے پر سورت عدالت نے بری کردیا ہے۔

مرکزکی حکومت نے 27 ستمبر 2001 کو نوٹیفکیشن جاری کرکے سیمی پر پابندی عائد کردی تھی۔ اپنے دفاع میں ملزموں نے بتایا کہ ان کا سیمی سے کوئی
تعلق نہیں ہے اور ان سبھی نے آل انڈیا بورڈ آف اقلیتی تعلیم کے بینر تلے پروگرام میں شرکت کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS