مودی نے پیراولمپک تمغہ فاتح پرمود اورمنوج سے بات کرکےانہیں مبارکباد دی

0

نئی دہلی،(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے ٹوکیو پیراولمپک میں سونےکاتمغہ جیتنے والے پرمودبھگت اورکانسہ تمغہ فاتح منوج سرکار سے بات چیت کرکے انہیں مبارکباداورنیک خواہشات دی ہیں۔وزیراعظم نے دونوں کھلاڑیوں سے ٹیلی فون پربات چیت کی اوران کی تاریخی جیت پرانہیں مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہاکہ یہ خوشی کی بات ہے کہ ہندوستانی ایتھلیٹ مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اورتمام کھلاڑیوں میں غیرمعمولی اعتماد نظرآرہا ہے۔خیال رہے کہ پرمود بھگت نے پیراولمپک میں بیڈمنٹن میں سونے کاتمغہ اورمنوج سرکار نے کانسہ کاتمغہ جیت کر ملک کانام روشن کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS