نامساعدحالات میں ملک کے اساتذہ نےہرچیلنج کوقبول کیا:کووند

0
pib.gov.in

نئی دہلی،(یواین آئی)صدررام ناتھ کووند نے ہفتہ کوہلاکت خیزکورونا وبا کے دوران اساتذہ کے کام کرنے کے انداز میں تبدیلی پرزوردیا اورکہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اساتذہ نے تعلیم کے آن لائن میڈیم کے ہر چیلنج کو قبول کیااوراسٹوڈنٹ کی مدد کی اوربلاتعطل تعلیم کے لیے مضبوط اقدامات اٹھائے۔
ٹیچرز ڈےکے موقع پر اپنے مبارکبادی پیغام میں مسٹر کووند نے کہا، ” ٹیچرز ڈے “جو مشہور ماہر تعلیم، فلسفی اورہندوستان کے سابق صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی سالگرہ کی یاد میں منایا جاتا ہے، میں تمام اساتذہ کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتاہوں۔انہوں نے کہا ’’ٹیچرز ڈے ایک ایسا موقع ہے جب ہم اپنی قوم کے اساتذہ کی سرشار خدمات کا اعتراف کرتے ہیں جو ہمارے بچوں کی فکری اوراخلاقی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اپنی روایات میں ہم اساتذہ کو دیوتا کے برابرسمجھتے ہیں‘‘۔صدر نے کہا کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران اساتذہ کے کام کرنے کے انداز میں بھی بڑی تبدیلی آئی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ہمارےاساتذہ نے تعلیم کے آن لائن طریقوں کے ہر چیلنج کو قبول کیا اور طلباء کی ہموار تعلیم کے لیے مضبوط اقدامات کیے۔مسٹر کووند نے کہا “اس موقع پر،ہم سب ایک مضبوط اورخوشحال ملک کی تعمیرمیں بیش قیمت تعاون کے لیے پوری ٹیچنگ برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔”

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS