مودی نےیوم اساتذہ پراساتذہ کومبارکباددی

0

نئی دہلی،(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نےملک بھرکےاساتذہ کویوم اساتذہ کےموقع پرمبارکباددی ہے۔وزیراعظم نےسابق صدرڈاکٹرایس رادھاکرشنن کوبھی ان کی سالگرہ پرخراج عقیدت پیش کیا،جن کےاعزازمیں5ستمبرکویوم اساتذہ کےطورپرمنایاجاتاہے۔مسٹرمودی نےاتوارکوٹویٹ پیغام میں کہا’’تمام اساتذہ کویوم اساتذہ پرمبارکباد،اساتذہ نےہمیشہ نوجوانوں کےدل ودماغ کوصحیح سمت دینےمیں اہم کرداراداکیاہے۔کووڈ وبا کےدوران طلباءکےتعلیمی سفرکوجاری رکھنے کے لیے اساتذہ نےجو طریقےاختیار کئےوہ قابل تعریف ہیں۔میں ڈاکٹرایس رادھاکرشنن کوان کی سالگرہ کےموقع پرسلام پیش کرتاہوں اورہمارے ملک کی تعمیرمیں ان کے نمایاں تعاون کویاد کرتاہوں‘‘۔یوم اساتذہ کےموقع پرملک بھرکےاساتذہ کوان کےنمایاں تعاون کےلیےاعزازسےنوازاجاتاہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS