افغان پناہ گزینوں کورامسٹین بیس پر’ریڈ مارک‘کیاگیا:ملی

0
U.S. Army Gen. Mark A. Milley, 20th Chairman, Joint Chiefs of Staff, poses for a command portrait in the Army portrait studio at the Pentagon in Arlington, Va., Sept. 26, 2019. (U.S. Army photo by Monica King)

واشنگٹن،(یواین آئی)امریکہ نےکہاہےکہ جرمنی میں رامسٹین بیس پر30ہزارافغان پناہ گزینوں میں سے200 کو’ریڈ مارک‘کیا گیاہے۔جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے ہفتے کے روزفاکس نیوزچینل کوبتایا کہ ان لوگوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا’’میرے خیال میں دوسو افراد کوریڈ مارک کیاگیاہے‘‘۔ان لوگوں کے ناموں کی جانچ کی جارہی ہےاوربائیومیٹرکس اورفنگرپرنٹ ملائےجارہےہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ اگرکوئی شخص ریڈ مارک کیاجاتا ہےتواس کا مطلب ہے کہ وہ وفاقی جانچ کےدائرےمیں ہے،لیکن بہت سے معاملات میں ریڈ مارک کوختم کردیاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان کی صورتحال پرمسلسل نظررکھےہوئےہے۔ان کے مطابق،15اگست کوطالبان کےافغانستان کے دارالحکومت کابل پرقبضہ کرنےاور31اگست کوامریکی فوجیوں کے انخلاکےبعد خانہ جنگی چھڑنےکاامکان ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS