102 خواتین کی لاشوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو عمر قید کی سزا

0
image:https://blog.ipleaders.in

لندن: (یواین آئی) برطانیہ میں ایک سو دو خواتین کی لاشوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 67 سالہ ڈیوڈ فُولر دو خواتین کا قاتل بھی ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق اُسے جیل سے کبھی رہائی نہیں مل سکے گی، ڈیوڈ فُولر کینٹ میں واقع دو مُردہ خانوں میں الیکٹریشن کے طور پر کام کرتا تھا, جہاں 12 سال کے عرصے کے دوران اُس نے بچوں سمیت ایک سو سے زیادہ لاشوں کی بے حُرمتی کی۔ ڈیوڈ فُولر کو قتل کے جرم میں دو مرتبہ عمر قید اور بقیہ جرائم کے لیے 12 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS