شاہجہاں پور:مسجد کے اندر شرانگیزی کا ملزم گرفتار

0

شاہجہاں پور، (یو این آئی) اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور کی ایک مسجد میں داخل ہوکر قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے معاملے میں پولیس نے 24گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔آئی جی زون بریلی رمت شرما نے بتایا کہ کوتوالی تھانہ علاقے کے باڈوجئی واقع محلے کی ایک مسجد میں قرآن جلانے کے معاملے میں پولیس نے محض 24گھنٹوں کے اندر ملزم تاج محمد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے اہل خانہ تاج کو ذہنی معذور بتا رہے ہیں۔پولیس فی الحال ہر پہلو سے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ وہیں مسجد کے امام ندیم نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں بتایا کہ پولیس و انتظامیہ نے پورے معاملے میں تیزی دکھاتے ہوئے محض 24گھنٹوں میں ملزم تاج محمد کو حراست میں لے لیا۔ ملحوظ رہے کہ توالی تھانہ علاقے کے باڈوجئی محلے کی مسجد سید شاہ فخر عالم میاں میں بدھ کی شام مسجد کے اندر قرآن مجید کے جلے ہوئے صفحات ملنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد علاقے کے مسلمانوں نے اس واقعہ کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا تھا۔پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرلیا تھا اور جلد از جلد ملزم کی گرفتاری کی یقینی دہانی کرائی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS