ہندستانی اور عالمی تاریخ میں چار نومبر کے چند اہم واقعات-

0

1509۔ المیڈا کے بعد الفانسو دی البرک ہندستان میں دوسرے پرتگالی وائس رائے بنے ۔
1619۔ فریڈرک پنچم یوروپی ملک بوہیمیا کے بادشاہ بنے ۔
1822۔دہلی میں پانی کی سپلائی کی باضابطہ طریقہ سے شروعات ہوئی۔
1856۔ جیمس بوکانن امریکہ کے پندرہویں صدر بنے ۔
1861 ۔مجاہد آزاد ی اور سماجی خدمت گار جمنا لال بجاج کا جنم۔
1875۔امریکہ کے بوسٹن میں میسا چوسیٹس رائفل ایسوسی ایشن قائم ہوئی۔
1876۔ہندستانی آزادی تحریک کے عظیم انقلابی بھائی پرمانند کی پیدائش ہوئی۔
1889۔مجاہد آزادی جمنا لال کی پیدائش ہوئی ۔
1911۔ افریقی ملک مراقش اور کانگو پر فرانس اور جرمنی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ۔
1915۔معروف ہندستانی لیڈر او سماجی کارکن فروز شاہ مہتہ کا انتقال ہوا۔
1921۔جاپانی وزیراعظم ہارا تاکی شاکی کا ٹوکیو میں قتل۔
1936۔ انسانی کمپیوٹر کے نام سے مشہور ہندوستانی خاتون شکنتلا دیوی کا جنم۔
1947 ۔جموں وکشمیر کے بڈگام میں پاکستانی قبائلی حملے میں کو ناکام بنانے والے میجر جنرل سومناتھ شرما کو باہمت کارنامے کے لئے بعد ازمرگ
پہلے پرم ویر چکر اعزاز سے نوازا گیا۔
1954 ۔دارجلنگ کے ہمالیہ کوہ پیما ادارے کا قیام۔
1970۔ کتھک سمراٹ پنڈت شمبھو مہاراج کا انتقال ہوا۔
1983۔ لبنان کے ٹائرس میں اسرائیلی ہیڈکوارٹر پر کئے گئے بم حملے میں 60 افراد ہلاک۔
1984۔ او بی اگروال امیچیور اسنوکر کے عالمی چیمپئن بنے ۔
2008۔ براک اوبامہ افریقی نژاد پہلے امریکی صدر بنے ۔
2015۔جنوبی سوڈان کے جوبا بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر پرواز کے فوراََ بعد کارگو طیارہ کے حادثہ کا شکار ہوجانے سے 37لوگوں کی موت ہوگئی۔ (یواین آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS