ممتا بنرجی کا الیکشن کمیشن کی پابندی کے خلاف دھرنا

0

کولکاتہ، (یو این آئی) : وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر الیکشن کمیشن کے ذریعہ پابندی عاید کیے جانے کے خلا ف کولکاتہ کے گاندھی مورتی پر ممتا بنرجی کئی گھنٹے دھرنے پر بیٹھی رہیں۔
کل رات الیکشن کمیشن نے شام 8بجے سے آج رات 8بجے تک 24گھنٹے کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی تھی۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو غیر جمہوری اور غیر آئینی بتاتے ہوئے انہوں نے دھرنے پربیٹھنے کا اعلان کردیا ۔ممتا بنرجی نے آج صبح 9.40 بجے فوج سے اجازت مانگی، تاہم فوج انتظامیہ نے کہا کہ اتنی جلدی میں اجازت دینا ممکن نہیں ہے۔ممتا بنرجی نے 12بحے دوپہر دھرنے پر بیٹھنے کا اعلان کیا تھا لیکن ممتا بنرجی نے آدھا گھنٹہ پہلے دھرنے کی جگہ پر پہنچ گئی تھیں۔ ممتا بنرجی کی سیکورٹی کے پیش نظر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار موقع پر موجود تھے۔ا
لیکشن کمیشن کی پابندی کی وجہ سے ممتا بنرجی دھرنے کے مقام پر تنہا بیٹھیں۔ممتا بنرجی تک میڈیا کی رسائی پر پابندی عائد کی گئی تھی،تاہم میڈیا اہلکار بڑی تعداد میں دھرنے سے تھوڑی دوری پر کھڑے ہوئے تھے۔ممتا بنرجی دھرنے پر بیٹھ کر ڈرائنگ کر رہی تھیں۔ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی کل کوچ بہار کے شیتل کوچی نہیں جائیں گی جہاں وہ اس حادثہ میں ہلاک ہونے والے اہل خانہ سے ملاقات کرنے والی تھیں، تاہم ممتا بنرجی اسپتال جاکر زخمیوں سے بات کریں گی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS