سنی سینٹرل وقف بورڈ کی ہائی کورٹ میں رٹ داخل
پریاگ راج (ایجنسیاں): اترپردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ نے بنارس کے گیان واپی مسجد کیمپس میں ہندوستانی آثار قدیمہ (اے ایس آئی) سے آثر قدیمہ سروے کرانے کے ضلع عدالت کے فیصلے کے خلاف منگل کو الہٰ آباد ہائی کورٹ میں رٹ داخل کی۔ دوسری جانب گیان واپی مسجد انتظامیہ کمیٹی(انجمن انتظامیہ کمیٹی) نے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں ایک انتہائی ضروری ارضی داخل کر کے مقامی عدالت کے حکم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ اترپردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ کے مقامی وکیل پنیت کمار گپتا نے بتایا کہ ہم نے نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف الٰہ آباد ہائی کورٹ کا رخ کیااور ایک رٹ داخل کی۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ اس معاملہ میں الٰہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس پرکاش پاڈین نے 15 مارچ کو فیصلہ محفوظ رکھ لیاہے، ایسے میں نچلی عدالت کیسے اس معاملہ پر سماعت کر کے حکم دے سکتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بنارس کی ایک مقامی عدالت نے گزشتہ 8 اپریل کو اے ایس آئی کو مسجد کے مکمل کیمپس کا آثار قدیمہ سروے کرانے کی اجازت دی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS