نور نگر کی جھگیوں مین آتشزدگی

فائر بریگیڈ عملہ مصروف عمل، پولس اہلکار تعینات

0

نور نگر اوکھلا وہار مین واقع سینکڑوں جھگیاں آگ کی لپیٹ مین آگئیں. تقریبا ڈھائی بجے یہ حادثہ پیش آیا اور گھنٹون یہ سلسلہ جاری رہا. عینی شاہد کے مطابق تقریبا سو جھگیاں جل کر راکھ ہوگئیں اور تقریباً ایک درجن سے زائد وہ جھگیاں بچ گئیں جو کچھ فاصلے پر واقع ہیں
آسمان سے ایک طرف لو برس رہی تھی اور دوسری طرف نورنگر کی جھگیاں سے آگ کی لپٹیں آسمان کی طرف بڑھ رہی تھیں. پہلے رمضان کو بعد نماز ظہر یہ حادثہ پیش آیا. اس بھیانک منظر کی وجہ سے سینکڑوں افراد کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے. بچے بلک بلک کر رو رہے تھے. خوف کا عالم تھا
واضح رہے کہ ان جھگیوں میں مزدور طبقے کے افراد رہائش پذیر ہیں اور ای رکشہ چلانے والے بھی کثیر تعداد میں رہتے ہیں. جھگیوں کے ساتھ ساتھ سیکڑوں رکشے جل گئے. ابھی بھی پولس اہلکار اور فائر بریگیڈ عملہ مصروف عمل ہیں. افرا تفری میں آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک صحیح علم نہین ہوسکا. قیاس ہے کہ گیس سلنڈر کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا اور کئی گیس سلنڈر بھی پھٹ گئے

 

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS