مہندر سنگھ دھونی کی اس بات کو بھلا پیشین گوئی کہیں گے!

0
Image: The Economics Times

نئی دہلی،(ایجنسی):ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف کراری ہار کے بعد ٹیم انڈیا کے فینس کافی مایوس ہیں۔ خاص کر جس انداز میں پاکستان کو اس میچ میں جیت ملی،اس سے لوگوں کی ناراضگی بڑھ گئی ہے ۔ ہندوستان کو 10 وکٹوں سے کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس درمیان ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور ٹیم کے موجود مینٹور مہندر سنگھ دھونی کا ایک پرانا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ پانچ سال پرانے اس ویڈیو میں دھونی یہ کہتے ہوئے سنے جارہے ہیں کہ آج نہ کل ٹیم انڈیا کا پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میں نہیں ہارنے کا ریکارڈ ضرور ٹوٹے گا۔
سوشل میڈیا پر ان کا یہ ویڈیو کئی لوگ شیئر کررہے ہیں۔دھونی 2016 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوران ایک پریس کانفرنس میں کہہ رہے تھے ۔ اگر آپ کو اس پر فخر ہے کہ ہم ورلڈ کپ میں پاکستان سے گیارہ صفر سے آگے ہیں تو یہ بھی ایک سچائی ہوگی کہ ہم آج نہ کل ضرور ہاریں گے ۔ خواہ آج ہاریں،دس سال بعد ہاریں،بیس سال بعد ہاریں یا پچاس سال بعد ہاریں، لیکن ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ آپ ہمیشہ جیتتے رہیں گے۔

بتادیں کہ دھونی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا ورلڈ کپ میں کبھی بھی پاکستان کے خلاف نہیں ہاری۔ 2016 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا نے پاکستان کو کولکاتہ میں چھ وکٹ سے ہرایا تھا،لیکن اتوار کو پاکستان نے 29 سال سے چلے آرہے پرانے ریکارد کو توڑ دیا۔ میچ کے بعد دھونی کئی پاکستانی کرکٹروں سے ملتے بھی نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS