آئی پی ایل میں دو نئی ٹیمیں لکھنؤ ، احمد آباد شامل

0
Image: India Tv News

دوبئی،(یو این آئی) آئی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کے 2022 ایڈیشن میں لکھنؤ اور احمد آباد دو نئی ٹیموں کے ساتھ کل 10 ٹیمیں مقابلہ کریں گی۔ سنجیو گوئنکا کی ملکیت والے آر پی ایس جی گروپ نے آئی پی ایل 2022 سیزن کے لیے لکھنؤ کی ٹیم کی بولی جیت لی جب کہ سی وی سی کیپٹل کو آج یہاں بھارتیہ کرکٹ کنٹرول انڈیا (بی سی سی آئی) کے زیر اہتمام نیلامی میں احمد آباد ٹیم کی ملکیت مل گئی۔بھارتیہ کرکٹ کنٹرول انڈیا (بی سی سی آئی) کے ذرائع کے مطابق آر پی ایس جی گروپ نے لکھنؤ کی ٹیم کو 7090 کروڑ روپے کی بولی سے جیتا جبکہ احمد آباد کی ٹیم سی وی سی کیپٹل کی ملکیت تھی۔ سی وی سی نے یہ حق 5166 کروڑ روپے میں حاصل کیا ہے۔نیلامی دوبئی کے تاج دوبئی ہوٹل میں ہوئی۔
لکھنؤ اور احمد آباد کی ٹیموں کے فرنچائز حقوق کے لیے بولی میں دس پارٹیوں نے حصہ لیا۔ احمد آباد اور لکھنؤ کے علاوہ کٹک، دھرم شالہ، گوہاٹی اور اندور سمیت کل چھ شہروں سے ٹیموں کے لیے بولی طلب کی گئی تھی۔
بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق نیلامی کے قواعد کے مطابق تمام بولی لگانے والی گروپوں کو مکمل ذاتی اور مالی اطلاعات اور ان کی بولی ایک سیل بند کور میں جمع کرنی تھی۔ فریقین کی جانب سے جمع کرائے گئے دستاویزات کی پہلے بی سی سی آئی کے قانونی اور آڈٹ افسران نے جانچ کی اور اس کے بعد بولی پر مشتمل دوسرا لفافہ کھولا گیا۔
واضح رہے کہ اب تک آٹھ ٹیمیں آئی پی ایل میں کھیلتی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں اس وقت پلے آف سمیت کل 60 میچز کھیلے جا رہے ہیں جبکہ اگلے سال سے تقریباً 94 میچز کھیلے جانے کا امکان ہے۔ ایک ہی وقت میں ہر ٹیم 14 لیگ میچ کھیلتی ہے۔ اگلے سال سے لیگ میچز کی تعداد بھی بڑھ کر 18 ہو سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS