محمد شمی کے خلاف ہنگامہ:سچن سمیت اہم شخصیات کا اہم کردار، جانیں مکمل تفصیلات

0
Image: Times of India

نئی دہلی ،(یو این آئی) انڈین فاسٹ بالر محمد شمی کو گزشتہ روز ٹی۔ 20 ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کے خلاف 10 وکٹوں کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا لیکن فیس بک نے ان مکروہ تبصروں کو ہٹا دیا ہے۔
فیس بک کمپنی کے ترجمان نے بتایاکہ’’کسی کو کہیں بھی ہراساں کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے پلیٹ فارم پر ایسا ہو۔ ہم نے ہندوستانی کرکٹر کو نشانہ بنانے والے ان تبصروں کو فوری طور پر ہٹا دیا ہے۔ ہم سوشل کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔ ہم نے حال ہی میں اپنی پالیسی کا اعلان کیا ہے جو مشہور شخصیات کے تحفظ میں اضافہ کرتی ہیں۔
ہندوستان ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 10 وکٹوں سے ہار گیا۔ شمی ہندوستانی ٹیم کے واحد مسلمان کھلاڑی ہیں۔ میچ کے بعد انڈین کپتان وراٹ کوہلی نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم کو کھیل کے ہر شعبہ میں پاکستان نے دھو ڈالا۔کرکٹ کے لیجنڈ سچن تنڈولکر نے شمی کا دفاع کرتے ہوئے ٹوئٹر پر کہاکہ “جب ہم ٹیم انڈیا کی حمایت کرتے ہیں تو ہم ٹیم انڈیا کی نمائندگی کرنے والے ہر کھلاڑی کی حمایت کرتے ہیں۔ محمد شمی ایک پرعزم اور عالمی معیار کے بولر ہیں۔ کسی بھی دوسرے کھلاڑی کی طرح ان کا بھی برا دن ہوسکتا ہے۔ میں شمی اور ٹیم انڈیا کو سپورٹ کرتا ہوں۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS