مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ یادو کل وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں حلف لیں گے

0
جموں و کشمیرکا ریاستی درجہ جلد بحال کیا جائے گا: وزیر اعظم

بھوپال(یو این آئی): مدھیہ پردیش کے نو منتخب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کل دارالحکومت بھوپال میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے ۔وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی دارالحکومت بھوپال کے موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں صبح ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس سے پہلے آج بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر وشنودت شرما پروگرام کی جگہ پر پہنچے اور تقریب حلف برداری کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔مسٹر شرما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعظم جناب مودی کے ساتھ، مسٹرشاہ اورمسٹر نڈا بھی کل منعقد ہونے والی اس تاریخی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: موہن یادو مدھیہ پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ، کل حلف لینے کا امکان

اس دوران پارٹی کی سینئر قیادت بھی موجود رہے گی۔ تقریب حلف برداری کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS