امت شاہ تاریخ نہیں جانتے :راہل

0
امت شاہ تاریخ نہیں جانتے :راہل

نئی دہلی (یو این آئی): کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں تاریخ کا کوئی علم نہیں ہے اور پنڈت جواہر لال نہرو نے ملک کیلئے کیا کیا اس سے پوری طرح لاعلم ہیں۔مسٹر گاندھی نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ مودی حکومت کے مسائل سے سب کی توجہ ہٹانے کیلئے کبھی وہ پنڈت نہرو کے بارے میں بولیں گے اور کبھی کسی اور کے بارے میں اپنی لاعلمی کا اظہار کریں گے، تاکہ حقیقت پر پردہ ڈالا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پنڈت نہرو نے ہندوستان کیلئے اپنی جان دی، وہ برسوں جیل میں رہے ۔ امت شاہ تاریخ سے ناواقف ہیں۔ میں ان سے تاریخ جاننے کی امید نہیں کر سکتا۔مسٹر گاندھی نے کہاکہ اصل مسئلہ ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کا ہے اور عوام کیلئے جو رقم مختص رقم کی گئی ہے وہ کسے مل رہی ہے۔ وہ اس معاملے سے بھاگنا چاہتے ہیں، اس لیے اس پر بات نہیں کرنا چاہتے لیکن ہم اس معاملے کو آگے بڑھائیں گے اور غریبوں کو ان کے حقوق ملنا یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس حکومت کے وزیر اعلیٰ بھی دیگر پسماندہ طبقے (او بی سی) سے تھے اور اب جب کہ انہیں اکثریت مل گئی ہے، انہوں نے او بی سی وزیر اعلیٰ بنانے کا بھی اعلان کیا۔ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ کس نے کس کو وزیر اعلیٰ بنایا بلکہ سوال یہ ہے کہ ملک کے ترقیاتی ڈھانچے میں ان طبقات کا فیصد کتنا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی بھی او بی سی زمرہ سے ہیں، لیکن حکومت چلانے والے اہم 90لوگوں میں سے صرف تین او بی سی زمرے سے ہیں اور ان کے دفاتر ایک کونے میں ہیں۔

مزید پڑھیں: موہن یادو مدھیہ پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ، کل حلف لینے کا امکان

کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان کا سوال ادارہ جاتی نظام میں او بی سی، دلتوں اور قبائلیوں کی شمولیت سے متعلق ہے ، لیکن مودی حکومت اس معاملے کو موڑنے کے لیے جواہر لال نہرو اور دیگر کے بارے میں بات کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS