دہلی میں ہلکی بارش، ہواکا معیار’انتہائی خراب‘زمرے میں

0
Indiatvnews

نئی دہلی: (یو این آئی) قومی دارالحکومت اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بدھ کی صبح ہلکی بارش ہوئی جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 10.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے چار ڈگری زیادہ ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی اور اس کے ملحقہ علاقوں کیتھل، نروانہ، فتح آباد، راجوند، اسندھ، سفیدون، بروالا، جیند، آدم پور، حصار، ہانسی، سیوانی، مہم، توشام، بھیوانی، چرخی دادری، لوہارو میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ دن کے وقت گرج کے ساتھ بونداباندی بھی ہوسکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔
اس سے قبل، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ اگلے سات دنوں میں، 3-5 جنوری اور 6-9 جنوری کے دوران، دو مغربی ڈسٹربنس شمال مغربی اور وسطی ہندوستان کے ملحقہ علاقوں کو متاثر کریں گے۔ بارش 9 جنوری تک جاری رہے گی لیکن اگلے چھ سے سات دنوں میں شمالی ہندوستان میں سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا، ’’7 سے 9 جنوری کے دوران مغربی ہمالیائی خطہ میں بڑے پیمانے پر بارش/برف باری ہو سکتی ہے اور اس کے بعد اس میں کچھ کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اس دوران جموں-کشمیر-لداخ-گلگت بلتستان-مظفر آباد اور پھرآٹھ اورنو جنوری کو ہماچل پردیش میں مختلف مقامات پر تیز بارش/برف باری ہوسکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS