اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کے صدر بنے ٹی ایس تریمورتی

0
swarajyamag.com

اقوام متحدہ: (یواین آئی) اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندے ٹی ایس تریمورتی نے سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی صدر کا عہدہ سنبھالا۔ اقوام متحدہ میں منگل کو ہندوستان نے ایک اور کامیابی اپنے نام کرلی۔ملک کے مستقل نمائندے ٹی ایس تریمورتی نے 2022 کےلئے سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی (سی ٹی ایس )کے صدرکا عہدہ سنبھال لی۔ہندوستان حالانکہ ابھی 15 رکنی سلامتی کونسل کا عارضی رکن ہے اور اس کا دو سال کا مدت کار 31 دسمبر 2022 کو ختم ہوگا۔ سی ٹی سی کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری ٹویٹ میں کہاگیا،’’ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس تریمورتی انسداد دہشت گردی کمیٹی 2022 کے نئے صدر ہوں گے۔‘‘ہندوستان نے ایک جنوری کو انسداد دہشت گردی کمیٹی کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ پاس اس تجویز کے حق میں ووٹ کیا تھا جس میں رکن ممالک سے دہشت گردی کی کارروائیوں کو ان کے محرکات کی بنیاد پر تقسیم کرنے کے رجحان کے خلاف متحد رہنے کی اپیل کی گئی تھی اور یہ واضح کیا گیا تھا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو اس سے پوری دنیا 9/11 سے پہلے کے دور میں پہنچ جائے گی جب زیادہ تر وقت ’میرے دہشت گرد اور تیری دہشت گرد‘کی بے وجہ کی بحث میں ہی وقت برباد کیا گیا۔
تجویز کے حق میں ووٹ کے دوران ہندوستان نے کہا’’سی ٹی سی ‘کے 2022 کے صدر کے طورپر ہندوستان دہشت گردی سے نمٹنے میں تنظیم کے کردار کو مضبوطی دینے کےلئے سنجیدہ کوشش کرےگا،ساتھ ہی یہ بھی یقینی بنائے گا اور دہشت گردی کے خطرے کے خلاف پوری دنیا کا ردعمل واضح،غیر منقسم اور موثر ہو۔‘‘سی ٹی سی کی تشکیل 9/11 کے واقعہ کے بعد 2001 میں کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS