بارہمولہ تصادم میں ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کی تعداد چار

0

سری نگر: (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے مالوا علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان گذشتہ زائد از چوبیس گھنٹوں سے جاری تصادم میں جمعے کی صبح ایک اور جنگجو کی ہلاکت کے ساتھ اس تصادم میں مارے جانے والے جنگجوؤں کی تعداد چار ہوگئی جب کہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے جمعے کی صبح بتایا کہ مالوا انکاؤنٹر میں ایک اور جنگجو مارا گیا اور اس طر ح مہلوک جنگجوؤں کی تعداد چار ہوگئی۔ انہوں نے کہٰا کہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ اس تصادم آرائی کے دوران جمعرات کو ہی لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر یوسف کانٹر سمیت تین جنگجو مارے گئے تھے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مہلوک لشکر کمانڈر یوسف کانٹرو نے پہلے حزب میں بطور اعانت کار کے شمولیت اختیار کی ۔انہوں نے بتایا کہ سال 2005 میں یوسف کانٹرو کو حراست میں لیا گیا اور سال 2008 میں وہ جیل سے رہا ہوا۔ پولیس ترجمان کے مطابق سال 2017 میں مہلوک لشکر کمانڈر نے دوبارہ جنگجو تنظیم میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد اُس نے کئی عام شہریوں، عوامی نمائندوں اور پولیس اہلکاروں کا قتل کیا۔
انہوں نے بتایا کہ مہلوک کمانڈر نے بعد میں حزب کو چھوڑ کر لشکر طیبہ کو جوائن کیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مہلوک ملی ٹینٹ سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور اُنہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش پیش تھے جبکہ وہ پولیس اور عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ یوسف کانترو درجنوں شہری ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ سیکورٹی فورسزکے کئی اہلکاروں کو قتل کرنے کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 26 مارچ 2022 کو یوسف کانترو نے ہی چٹہ بگ بڈگام میں ا یس پی او محمد اشفاق ڈار اور اُس کے بھائی کا قتل کیا۔ مہلوک کمانڈر نے 23 ستمبر 2020 کو بی ڈی سی چیرمین سردار بھوپندر سنگھ کو گولیوں کا نشانہ بنا کر اُس کو ابدی نیند سلا دیا۔ نٹی پورہ چھانہ پورہ سری نگر میں نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر کے قتل میں بھی اُس کا ہاتھ رہا ہے جبکہ 21مارچ 2022 کو گوٹہ پورہ بڈگام میں تجمل محی الدین ڈار نامی نوجوان کو بھی اسی نے مار ڈالا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مہلوک لشکر کمانڈر نے لاوے پورہ نارل بل میں گلزار احمد ،تنویر زرگر کو چیوا نارل بل اور محکمہ صحت میں تعینات نذیر احمد ساکن وار ہامہ کے قتل میں بھی یوسف کانترو کا ہاتھ رہا ہے۔
پٹن میں سرپنچ منظور احمد کا قتل بھی مہلوک جنگجووں نے کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS