امت شاہ کا بھوپال پہنچےپران بی جےپی نے کا استبال کیا گیا

0
Jagran.com

بھوپال: (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج صبح ایک خصوصی طیارے کے ذریعے مدھیہ پردیش کے بھوپال پہنچے، جہاں اسٹیٹ ہینگر میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر وشنودت شرما، شہری ہوابازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا سمیت ریاستی کابینہ اور دیگر ارکان نے ان کا استقبال کیا۔جناب شاہ اسٹیٹ ہینگر سے سیدھے سینٹرل پولیس ٹریننگ اکیڈمی (سی اے پی ٹی) پہنچ کر آل انڈیا پولیس سائنس کانگریس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ یہ دو روزہ تقریب کا پہلا دن ہوگا۔اس کے بعد مسٹر شاہ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچ کر ضیافت میں شرکت کریں گے۔ دوپہر تقریباً 2.15 بجے، جناب شاہ جمبوری گراؤنڈ میں منعقدہ جنگلاتی کمیٹیوں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تیندو پتا جمع کرنے والوں کے منافع تقسیم کریں گے۔ اس کے بعد مسٹر شاہ شام 4 بجے کے بعد ریاستی بی جے پی دفتر کے لیے روانہ ہوں گے۔ وہاں تقریباً دو گھنٹے گزارنے کے بعد مسٹر شاہ اسٹیٹ ہینگر واپس جائیں گے اور شام دیر گئے ایک خصوصی پرواز سے دہلی واپس لوٹیں گے۔ مسٹر شاہ کےدورے کے پیش نظر تقریباً سات مرکزی وزیر،بی جےپی قومی سطح کے متعدد عہدے داروں اور ریاستی بی جےپی رہنما ریاست کےدارالحکومت میں رہیں گے۔مسٹر شاہ کے استقبال کےلئے جگہ جگہ بینر پوسٹر اور استقبالیہ دروازے بھی بنائے گئے ہیں۔مسٹر شاہ کی سکیورٹی کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور شہر میں متعدد مقامات پر ٹریفک ڈائورٹ بھی کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS