معروف اداکار رجنی کانت کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا

0

معروف اداکار رجنی کانت کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا
نئی دہلی ،(یو این آئی):معروف اداکار رجنی کانت کو سنیما کے شعبے میں ان کے غیر معمولی تعاون کے لیے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے پیر کو یہاں اداکار رجنی کانت کو 67ویں نیشنل فلم ایوارڈز 2019 کی تقریب میں سنیما کی دنیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا ۔ بہترین اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ کنگنا رناوت کو ان کی فلم ’منی کرنیکا‘ اور ’پنگا‘ کے لیے دیا گیا ، وہیں منوج واجپئی کو ان کی فلم ’بھوسلے ‘کے لیے اور دھنش کو ان کی فلم ’آسورن‘ کے لیے بہترین اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ دیا گیا۔ بہترین ہندی فلم کا ایوارڈ مرحوم سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’چھچھورے‘کو دیا گیا.
بہترین سوانح عمری فلم کا ایوارڈ سواتی پانڈے کی ہدایت کاری میں بننے والےفلم ’ ایلیفینٹ ڈو ریمیمبر‘ نے جیتا ہے۔ جنوبی ہند کی فلموں کے اداکار وجئے سیتوپتی کو بیسٹ اسپورٹنگ ایکٹر کے ذمرے میں ان کی تامل فلم ’سپر ڈیلکس‘ کے لیے ایوارڈ دیا گیا ، وہیں ہندی فلم ’دی تاشقند فائلز‘ میں شاندار کردار نبھانے کے لئے بیسٹ اسپورٹنگ ایکٹرس کے زمرے میں پلوی جوشی کو نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔
پدم وبھوشن رجنی کانت نے اپنے داماد دھنوش کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔ ان کی اہلیہ لتا اور ان کی بیٹی ایشوریہ بھی وہاں موجود تھیں۔اداکارہ محترمہ رناوت کو اب تک تین بارنشنل فلم ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ فلم فیشن کے لئے اسپورٹنگ ایکٹرس پھر فلم ’کوئین‘اور’تنو ویڈس منو‘کے لئے انہیں یہ ایوارڈ ملا تھا ۔ ان کے علاوہ کئی دیگر زمروں میں نیشنل فلم ایوارڈ ملے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS