فلم ساز تشدد اور فحاشی دکھانے سے گریز کریں: نائیڈو

0
Image: The Economic Times

نئی دہلی،(یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیائیڈو نے فلم بنانے والوں سے تشدد اور فحاشی دکھانے سے گریز کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ سنیما صنعت کو ایسا کچھ نہیں کرنا چاہئے جو ثقافت اور روایات کو کمزورکرتی ہے۔
مسٹر نائیڈو نے پیر کو یہاں 67ویں نیشنل ایوارڈس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک فلم سماجی، اخلاقیات اور اخلاقی پیغام کا دینے والی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ایک اچھی فلم میں دلوں ا ور ذہنوں کو چھونے کی طاقت ہوتی ہے۔ سنیما دنیا کی سب سے سستی تفریح ہے اور فلم سازوں اور اداکاروں کو لوگوں، معاشرہ اور قوم کی بہتری کے لئے اس کا استعمال کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ فلموں میں تشدد اور فحاشی دکھانے سے بچنا چاہئے اور سماج کی سماجی برائیوں کے ناقال قبول ہونے کو آواز دینی چاہئے۔مثبت او رخوشی لانے کے لئے سنیما کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک پیغام والی فلم میں دیرپا اپیل ہوتی ہے۔ سنیما میں تفریح کے علاوہ لم دینے کی طاقت بھی ہے۔
نائب صدر نے سنیما صنعت کو صلاح دی کہ وہ ایسا کچھ نہیں کریں جو ہماری عظیم تہذیب، عظیم ثقافت، روایات، اقدار اور اخلاقیات کو کمزور کرے۔ ہندستانی فلمیں پوری دنیا میں شائقین کے لئے ایک اہم پیغام دیتی ہیں۔ انہیں باہری دنیا کے لئے ہندستانی‘ یا ہندستانیت کا اسنیپ شاٹ پیش کرنا چاہئے۔ فلم صنعت کو ثقافتی سفارتکاری کی دنیا میں موثر سفیر بننے کی ضرورت ہے۔
دنیا میں سب سے زیادہ فلمیں بنانے کے معا ملہ میں ہندستان کی ’سافٹ پاور‘ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہاکہ ہماری فلمیں پوری دنیامیں دیکھی اور پسند کی جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS