سنگین بیماریوں میں مبتلا بچوں کے علاج کا معاملہ، چندہ جمع کرنے کیلئے آن لائن پلیٹ فارم شروع

0
the federal News

سماعت کے دوران مرکزی سرکار نے اطلاع دی، ہائی کورٹ کا پلیٹ فارم کو تسلسل کے ساتھ اپڈیٹ کرنے کا حکم
نئی دہلی (ایس این بی) : مرکزی سرکار نے ہائی کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ سنگین بیماریوں کے علاج کے لیے چندہ جمع کرنے کے سلسلے میں آن لائن پلیٹ فارم شروع کردیاگیا ہے۔ کئی بڑی کمپنیوں سے اس میں بچوں کے علاج کے لیے چند بھی دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ جسٹس ریکھا پلّی نے سرکار سے اس کی تشہیر کرنے کے لیے کہا تاکہ عام آدمی اس سے واقف ہوسکیں اور سنگین بیماریوں سے دوچار بچوں کا علاج ہوسکے، نیز وہ اس پلیٹ فارم کو مسلسل اپڈیٹ بھی کرتے رہیں۔ سماعت کے دوران کہا گیاکہ سنگین بیماریوں سے گزر رہے بچوں کو پہلے ہی الگ کردیا جائے گا تاکہ چند کے ذریعہ پیسہ آنے پر ان کا علاج فوراً کیا جاسکے۔ جسٹس پلّی نے ایمس کو حکم دیا کہ وہ اس ایشو کو دیکھے اور اس سلسلے میں اپنا حلف نامہ 6ہفتے کے اندر داخل کرے۔ جج نے اس کے ساتھ ہی اس معاملہ کی سماعت کے لیے 20ستمبر کی تاریخ طے کردی ہے۔
چندہ جمع کرنے کے سلسلے میں پلیٹ فارم شروع ہوجانے کی جانکاری ایڈیشنل سالسٹر جنرل چیتن شرما نے عدالت کو دی۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ بڑے بڑھے گھرانے اور کمپنیوں سے اس پلیٹ فارم کے ذریعہ چندہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ وہیں ایک دیگر وکیل نے کہا کہ چندہ جمع کرنے کی بات کیرالہ ہائی کورٹ نے کہی تھی اور اس مد میں 46کروڑ روپے جمع بھی ہوگئے تھے لیکن جب تک بچہ کا علاج شروع ہوتا تب تک اس کی موت ہوگئی تھی۔ اس مد میں یہ پیسہ پڑا ہوا ہے۔ جج نے اس پر اے ایس جی سے کہاکہ وہ اس مد کو اپنے ہاتھ میں لینے کو لے کر مناسب قدم اٹھائیں۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ یہ ایک بڑی رقم ہے اور اس سے کئی بچوں کا علاج ہوسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS