ہند چین سرحد پر شہید ہوئے فوجی اہلکاروں کی آخری رسومات ان کے آبائی مقامات پر ادا کی جائیں گی

0

نئی دہلی: مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر پیر کو چینی فوج کے ساتھ تصادم میں شہید ہونے والے 20 فوجیوں کے جسد خاکی کو ان کے آبائی مقامات پر بھیجے جارہے ہیں۔ ان شہیدوں کے نام حسب ذیل ہیں:
کرنل بی سنتوش بابو (حیدرآباد)، صوبیدار این سورین (میوربھنج،اڈیشہ)، نائب صوبیدار مندیپ سنگھ (پٹیالہ،پنجاب)، نائب صوبیدار (گرداس پور،پنجاب)، حوالدار کے پلانی (مدورے، تمل ناڈو)، حولدار سنیل کمار (پٹنہ،بہار)، حولدار بوپل رائے (میرٹھ،یوپی)، نائک دیپ کمار (ریوا،مدھیہ پردیش)، سپاہی راجیش اورنگ (بیرگھوم)، سپاہی کندن کمار اوجھا (صاحب گنج)، سپاہی گنیش رام (کانکیر)، سپاہی چنکرکانت پردھان (کندھمال،اڈیشہ)، سپاہی انکش (ہمیرپور)، سپاہی گوربندر (سنگرور،پنجاب)، سپاہی گرتیج سنگھ (منسا)، سپاہی چندن کمار (بھوجپور)، سپاہی کندن کمار (سہرسہ،بہار)، سپاہی امن کمار (سمستی پور،بہار)، سپاہی جے کشور سنگھ (ویشالی) اور سپاہی گنیش ہنسدا (مشرقی سنگھ بھوم)
فوج کے مطابق ان سبھی شہیدوں کے اہل خانہ کو ملک کے لئے ان کی قربانیوں کی اطلاع دے دی گئی ہے اور ان کے جسد خاکی کوان کے آبائی مقامات پر بھیجا جارہا ہے جہاں ان کا فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کئے جائیں گے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS