ہند چین سرحد پر فوجی جوان انکوش ٹھاکر کے شہید ہونے سے ہماچل پردیش میں غم کی لہر

    0

    ہندوستان چین ایل اے سی تنازعہ میں ہماچل پردیش کے حمیر پور کا ایک 21 سالہ فوجی شہید ہوگیا ہے۔ یہ خبر سن کر پورا ضلع غم میں ہے۔ شہید جوان انکوش ٹھاکر سال 2018 میں پنجاب رجمنٹ میں بھرتی ہوئے تھے۔  شہید انکوش ٹھاکر سب ڈویژن بھورنج کے گاؤں کڈھوتہ کے  رہائشی تھے۔
    ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جے رام ٹھاکر نے ان کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کہ قربانی برباد نہیں جائے گی،  گلوان میں چین اور ہندوستانی فوج کے مابین تصادم میں ویر بھومی ہماچل کے ہمیر پور سے تعلق رکھنے والے فوج کے اہلکار انکوش ٹھاکر سمیت متعدد فوجیوں کی شہادت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ ایشور اتنی کم عمر میں شہید کی روح کو سکون اور غمزدہ خاندان کو یہ دکھ برداشت کی ہمت دے۔ 

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS