کوہلی کی قیادت میںٹیم انڈیا کا نیا عالمی ریکارڈ

0

 دنیا کی نمبر ون ٹیم ہندوستان نے تیز گیند بازوں امیش یادو (53رن پر پانچ وکٹ) اور ایشانت شرما( 56رن پر 4 وکٹ) کی شاندار گیند بازی سے بنگلہ دیش کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے ہی دن پہلے سیشن میں اننگز اور 46 رنوں سے شکست دیکر لگاتار چار ٹسٹ اننگز سے جیتنے کا نیاعالمی ریکارڈ بنا لیا ہے ۔

 ہندوستان نے اس سیریز کو 2-0سے کلین سوئپ کیا۔کولکاتا کے ایڈن گارڈن پر گلابی گیند سے کھیلے گئے دونوں ٹیموں کے پہلے تاریخی ڈے۔ نائٹ ٹسٹ کو جیت کر ٹیم انڈیا نے نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔

 بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 106 رن بنائے تھے ہندوستان نے 347 رن بناکر پہلی اننگز میں 241 رن کی برتری حاصل کرلی۔ مہمان ٹیم دوسری اننگز 41.1 اووروں میں 195 رن پر سمٹ گئی۔ ہندوستان کی اننگز سے لگاتار یہ چوتھی جیت ہے اور وہ اس کارنامے کو انجام دینے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔ ہندوستان نے جنوبی افریقہ سے آخری دو ٹسٹ اننگز سے اور اب بنگلہ دیش سے دو ٹسٹ اننگز سے فتح حاصل کرلی ہے ۔ ہندوستان نے اب لگاتار7 ٹسٹ جیت لئے ہیں جبکہ اس نے اس کے ساتھ ہی سیریز کلین سوئپ کی ہیٹ ٹرک بھی کرلی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS