لندن(ایجنسیاں): انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے ہند-پاک تعلقات بہتر ہونے کی امید کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد 20 مارچ کو وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا جس کے ردعمل میں کیون پیٹرسن نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ نریندر مودی کی عمران خان کو لکھی گئی ٹوئٹ سے مجھے خوشی ہوئی۔کیون پیٹرسن نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستان اورہندوستان کے میدان میں اور باہر اکٹھے ہونے کے خواب کو تعبیر مل سکے گی۔ اس سال نے ہمیں دکھا دیا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔سابق انگلش بیٹسمین نے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات آگے بڑھنے کی امید بھی ظاہر کی۔واضح رہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کے لئے ٹوئٹر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ جبکہ یوم پاکستان کے موقع پر بھی نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا۔ نریندر مودی کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں، اس کے لئے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی اور دہشت گردی سے پاک اعتماد سازی کی فضا ضروری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS