کیرالہ میں ہتھنی کی موت کے قصورواروں کو سزا ملے گی: پرکاش جاوڈیکر

0

نئی دہلی: جنگلات و ماحولیات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کیرالہ میں ایک حاملہ ہتھنی کو جان سے مار ڈالنے کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے قاتلوں کو پکڑنے کے لئے حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
جاوڈیکر نے آج ٹوئیٹ کرکے کہا کہ مرکزی حکومت نے کیرالہ کے ملا پورم میں اس ہتھنی کی موت کے واقعہ کو سنجیدگی سے لیا ہے اور اس نے اس کی جانچ کرواکر قاتل کو سخت سے سخت سزا دلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستانی ثقافت نہیں ہے کہ پٹاخے سے کسی جانور کو مار دیا جائے۔
غور طلب ہے کہ اس ہتھنی کی موت کی تحقیقات کا فیصلہ کیرالہ حکومت نے کیا ہے اور کل سے اب تک سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی کافی مذمت ہوئی ہے اور لوگوں نے اس کے مجرم لوگوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS