کووند نے ملک کے لوگوں کو رکشابندھن کی مبارک باد دی

0
Image: The Indian Express

نئی دہلی: (یواین آئی) صدررام ناتھ کووند نے بھائی بہن کے اٹوٹ محبت کی علامت تہوار رکشابندھن پر ملک کے لوگوں کو مبارک باد اورنیک خواہشات پیش کیں۔مسٹرکووند نے رکشابندھن کے موقع پر ہفتہ کو اپنے پیغام میں کہا’’رکشابندھن کے مبارک موقع پر میں ہندوستان اوربیرون ممالک میں رہ رہے باشندگان وطن کو دلی مبارک باد اورنیک تمنائیں پیش کرتاہوں۔
انہوں نے کہا،’’رکشابندھن کاتہواربھائیوں اوربہنوں کے درمیان باہمی محبت، پیاراوریقین کی علامت ہے۔ یہ تہوار ہمارے سماج میں میل جول اورہم آہنگی کے جذبات کوتقویت دیتا ہے۔ اس خوصوصی موقع پر ہمیں قوم کی تعمیر میں بیٹیوں کی شراکت میں اضافہ کرتے ہوئے ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے تئیں وقف ہوناچاہیے۔
صدرنے کہا، ’’آیئے، اس موقع پر ہم ایسے ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر میں اپناتعاون دیں، جہاں خواتین کی حفاظت اور وقار کااحترام کیاجاتا ہو اوروہ اپنی خواہشات کو بلاروک پوراکرسکیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS