کشمیری سکھ برادری کا نوکریوں میں ریزرویشن سمیت مختلف مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا

    0

    سری نگر: آل سکھ گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کشمیر نے بدھ کو یہاں نواحی علاقہ برزلہ میں اپنے مطالبات خاص کر نوکریوں کے لئے ریزرویشن کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا۔
    احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ سکھ کمیونٹی کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا ہے۔
    اس موقع پر مینجمنٹ کمیٹی کے ایک عہدیدار نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ ہر وقت زیادتی کی جاتی ہے۔
    انہوں نے کہا:'ہمارے ساتھ ہمیشہ زیادتی کی جاتی ہے۔ سکھ کمیونٹی کے لئے اسمبلی کی دو سیٹیں مخصوص ہوتی تھیں پہلے وہ چھینی گئیں اور یونین ٹریٹری سے قبل پبلک سروس کمیشن کا ایک ممبر ہماری کمیونٹی کا ہوتا تھا وہ بھی چھینا گیا اور دو سو سال پرانی پنجابی زبان کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے'۔
    موصوف نے کہا کہ نان مائگرنٹ پنڈتوں کے لئے پیکیجز کا اعلان کیا جا رہا ہے جو ٹھیک ہے لیکن ہمارے نوجوان بے کار ہیں۔
    انہوں نے کہا:'حال ہی میں نان مائگرنٹ پنڈتوں کے لئے ملک کے تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دی گئی، ہم پنڈتوں کے خلاف نہیں ہیں، کشمیری ان کا خیر مقدم کرتے ہیں، لیکن ہمارے نوجوان بے کار ہیں کیونکہ ہمارے لئے کوئی ریزویشن نہیں ہے'۔
    موصوف نے کہا کہ ہمارے مطالبات کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS