کشمیر: گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی

0

سری نگر: (یو این آئی) وادی کشمیر میں کئی علاقوں میں گذشتہ شام کو تیز ہوائیں چلنے اور معمولی بوندا باندی ہونے کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ درج ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں جمعرات کی دوپہر سے ہلکی بارشیں یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر اور پیر پنچال رینج میں جمعرات کی دو پہر سے بوندا باندی یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں موسم کی یہی صورتحال 5 مئی تک جاری رہ سکتی ہے۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کشمیر کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم دجہ حرارت 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر کے ککرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم د رجہ حرارت 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
دریں اثنا وادی میں بدھ کی شام کوکئی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے سے بجلی کا نظام درہم و برہم ہوگیا جس کے باعث بعض علاقوں میں سحری کے وقت بجلی غائب رہی تاہم متعلقہ محکمے کے عملے نے بعض علاقوں میں سحری سے قبل ہی بجلی کا نظام بحال کردیا۔
وادی میں جمعرات کی صبح سے ہی اگرچہ موسم خشک بھی رہا اور دھوپ بھی چھائی رہی تاہم مطلع پر چھائے بادلوں کے اوٹ نے بھی آفتاب کو چھپانے کی کئی کامیاب کوششیں کیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS