پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ نہ ملنے پر صحافیوں کا احتجاج

0
www.aljazeera.com

نئی دہلی (یو این آئی) :پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی کے خلاف ایڈیٹرز، صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹ نے آج یہاں احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کے لیے فوری طور پر پاس جاری کیے جائیں۔ صحافی پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق یہاں پریس کلب میں جمع ہوئے اور کلب میں جلسہ کرنے کے بعد حکومتی اقدام کے خلاف احتجاجاً امن مارچ کیا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صحافیوں نے ہاتھوں میں تختیاں اٹھائے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کیا جس میں حکومت مخالف نعرے درج تھے تاہم پولیس کی بھاری نفری کے باعث صحافی آگے نہ بڑھ سکے اور انہیں کرشی بھون چوک پر روک دیا گیا۔ یہ مارچ صحافیوں کو پارلیمنٹ میں داخلے کے لیے پاس نہ دینے کے خلاف احتجاج میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں کئی صحافتی تنظیموں نے حصہ لیا۔ پریس کلب آف انڈیا، پریس کونسل آف انڈیا، ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا، پریس ایسوسی ایشن، انڈین ویمن پریس کور، دہلی جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور ورکنگ نیوز کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے صحافیوں نے مارچ میں شرکت کی۔ احتجاج کرنے والے صحافیوں نے کہا کہ مستقل پاس کے حامل صحافیوں کو پہلے کی طرح پارلیمنٹ کے احاطے اور راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی پریس گیلریوں میں جانے کی اجازت دی جائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS