جھارکھنڈمیں سی بی آئی کے داخلے پر پابندی

0

سنٹرل جانچ ایجنسی سی بی آئی کو اب جھارکھنڈ میںبغیر اجازت انٹری نہیں ملے گی۔ جھارکھنڈ حکومت نے اس معاملے میں سی بی آئی کو دی گئی عام رضامندی جمعہ کو واپس لے لی ہے۔ اس سے اب سی بی آئی جھارکھنڈ میں کسی معاملے کی جانچ بغیر ریاستی حکومت کی اجازت کے نہیںکرسکے گی۔مہاراشٹر، راجستھان، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال کے بعد جھارکھنڈ نے یہ سخت قدم اٹھایا ہے۔ مرکز اور ریاست کے تلخ ہوتے رشتوں کے درمیان جھارکھنڈ حکومت کے اس قدم سے کشیدگی اور بڑھے گی۔ جھارکھنڈ حکومت کے وزیر داخلہ، جیل اور آفات مینجمنٹ محکمہ نے دہلی  خصوصی پولیس ادارہ کے ممبران کو ایک قانون دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 1946(25آف1946) کے تحت ریاست میں طاقتوںاور عدالتی حلقہ کے استعمال کی اجازت کو واپس لینے سے متعلق ہدایت جاری کردی ہے۔اس کے بعد اب سی بی آئی کو جھارکھنڈ میں طاقتوں اور عدالتی حلقہ کے استعمال کے لیے عام رضامندی نہیںہوگی، جو جھارکھنڈ حکومت (موجودہ بہار) کے ذریعہ19فروری کو 1996کو جاری ایک ہدایت کے تحت دی گئی تھی۔ اب سی بی آئی کو کسی بھی معاملے کی جانچ کے لیے ریاستی حکومت کی اجازت لینی ہوگی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS