لالو کو نہیں ملی راحت

0

چارہ گھپلے معاملے میں سزا کاٹ رہے لالو پرساد یادو کی دیوالی اور چھٹھ جیل میں ہی منے گی۔ کیونکہ ضمانت پر سماعت کے دوران سی بی آئی نے جواب داخل کرنے کے لیے دو ہفتہ کا وقت مانگا ہے جس کے بعد جسٹس اپریش کمار سنگھ کی عدالت نے اس معاملے میں سماعت کے لیے27نومبر کی تاریخ طے کی ہے۔ اس سے پہلے سماعت کے دوران سینئر ایڈووکیٹ کپل سبل اور دیورشی منڈل نے عدالت کو بتایاکہ لالو پرساد نے دمکا ٹریژری سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں آج تک42ماہ26دن جیل میں بتائے ہیں یہ سزاکی آدھی مدت سے زیادہ ہے۔واضح ہوکہ یادو اور مسلم اتحاد کے دم پرسیاسی بساط بچھانے والے ماہر سیاست داں مسٹر لالو پرساد یادو فی الحال رانچی جیل میں ہی رہیںگے۔ آرجے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کی ضمانت عرضی پر ہفتہ کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں سماعت ٹال دی گئی۔ اب سماعت کے لیے27نومبر کی تاریخ طے کی گئی ہے۔(باقی صفحہ ہریانہ وپنجاب پر)
 ہائی کورٹ کے فیصلے سے آرجے ڈی اتحاد میں مایوسی چھا گئی ہے۔ بہار اسمبلی انتخاب کے تیسرے اور آخری دور میں ہفتہ کو78سیٹوں پر انتخاب ہوگا۔ مانا جارہا تھا کہ آخری مرحلہ کی پولنگ سے ٹھیک پہلے لالو کی اگر ضمانت منظور ہوتی ہے تو ان کے باہر آنے سے حامیوں میں ایک نئی طاقت ملے گی۔ چارہ گھپلے کے چار معاملوں میں سزا کاٹ رہے آرجے ڈی سپریمو لالوپرساد یادو کوپہلے ہی تین معاملوں میں ضمانت مل چکی ہے۔ دمکا ٹریژری معاملے میں ضمانت ملتی تو وہ جیل سے باہر آجاتے۔ لالو پرساد یادو فی الحال رانچی کے برسا منڈا جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔ انہیں کئی سنگین بیماریوںکے علاج کے لیے ریمس میں بھرتی کرایاگیاہے۔ لالو نے عدالت کی طرف سے دی گئی سزا آدھی کاٹ لینے کی بنا پر ضمانت عرضی داخل کی ہے۔ لالو کو پہلے ہی چارہ گھپلے کے تین معاملوںمیں ضمانت دی جاچکی ہے۔ جبکہ ٹریژری معاملے میں آخری سماعت  چل رہی ہے۔ واضح ہوکہ بہار کے سابق وزیراعلی لالوپرساد یادو نے دمکا ٹریژری سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کی ہے۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے لالو پرساد یادو کو اس معاملے میں7سال کی سزا سنائی ہے۔ لالو پرساد کی طرف سے اپنی ضمانت عرضی میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ وہ اب تک42ماہ سے زیادہ جیل میںرہ چکے ہیں۔ ایسے میں  وہ آدھی سزا کاٹ چکے ہیں۔ اس لیے انہیں عدالت کی طرف سے ضمانت دی جائے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS