جھارکنڈ میں بی جے پی کو جھٹکا

0

جھارکنڈ  اسمبلی الیکشن سے  پہلے بی جے پی کو بڑا جھٹا لگا ہے ۔جھارکنڈ سے بی جےپی کے چیف رادھا کرشن کشور آج آل جھارکنڈ اسٹوڈینٹ یونین میں شامل ہوگئےہیں۔ رادھا کرشن کشور چھترپور پلامو کے ایم ایل اے ہیں۔ 2014
کے انتخاب میں وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر چنائو جیت چکے ہیں ۔چونکہ اس بار پارٹی نے ان کا ٹکٹ نہیں دیا ہے ۔آل جھارکنڈ اسٹوڈینٹ یونین سے جڑنے کے بعد انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کا چیف تھا ۔میں نے بی جے پی کی ممبر شپ سے
استفعیٰ دے دیا ہے اب آل جھارکنڈ اسٹوڈینٹ یونین میں شامل ہو گیا ہوں۔ٹکٹ نہیں ملنے سے میرے حلقہ انتخاب کے لوگ حیران تھے
آل جھارکنڈ اسٹوڈنٹ یونین نے منگل کو ایک بار یہ کہا  کہ وہ بی جے پی کے ساتھ 17سے کم سیٹوں پر سمجھوتے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔دوسری جانب بی جے پی محض 10سے11سیٹیں ہی دینا چاہتی ہے ۔اس معاملے کو لیکر دونوں
کے بیچ سیٹ بٹوارے کا پینچ پھنسا ہوا ہے۔  

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS