بنگلہ دیش ٹرین حادثے میں 15 لوگوں کی موت

    0

    بنگلادیش کے  ضلع برہمن بریا میں دو ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے سے 15لوگوں کی موت ہو گئی۔  اس  ٹرین حادثے میں  50سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ڈھاکہ ٹریبون نے اپنی رپورٹ میں برہمن بریا کے ڈپٹی کمشنر حیات الدولا  خان نے کہا کہ سلہٹ سے چٹ گاوٗں جارہی ادیان ایکسپریس کی ڈھاکہ جارہی تورنا نشتا ٹرین سےمندوباگ اسٹیشن پر ٹکر ہوگئی ۔ وزارت ریلوے کے سکریڑی مفضل حسین نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات کے لئے تین الگ الگ کمیٹیاں تشکیل کی گی ہیں.زراٗیع کے مطابق پارک اکھورا ریلوے جنکشن پر ٹریک چینج کررہے تھے، مرنے والوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔ اکھورا ریلوے اسٹیشن کے انچارج شیام لال کانتی داس نے بتایا کہ 12 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور تین نے اسپتال میں دم توڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، کیوں کہ ابھی بھی لوگٹرین کے ڈبوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS