جواہر لال نہرو پر قابل اعتراض بیان، اداکارہ پایل روہتگی گرفتار

0

جواہر لال نہرو پر کمینٹ کے الزام میں ادکارہ پایل روہتگی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ماڈل و اداکارہ پایل روہتگی نے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو پر قابل اعتراض کمینٹ کیا تھا۔ چھے ستمبر کو انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک ویڈیو شیئر کیا تھا۔ 
راجستھان یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری چارمیش شرما نے ان کے خلاف شکایت درج کی تھی۔
پایل روہتگی نے جواہر لال نہرو ، کملا نہرو ،اندرا گاندھی اور خاندان کے دیگر افراد کے بارے میں ایک قابل اعتراض بیان جاری کیا تھا۔ جس کے الزام میں راجستھان بونڈی پولیس نے انہیں حراست میں  لے لیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS