انتظامیہ نے جے این یو طلبا سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی

0

نئی دہلی:جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج سنگین رخ اختیار کرچکا تھا۔ جس کے بعد انتظامیہ نے اب طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج ختم کردیں۔
اس ضمن میں جے این یو کے طلباء نے پولیس کے پی آر او سے ملاقات بھی کی ہے۔ 
جس پر پولیس اہلکاروں نے یقین دلایا ہے کہ لاٹھی چارج کی خصوصی جانچ ہوگی۔جب کہ گزشتہ روز طلباء کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ طلباء گزشتہ کئی دنوں سے جے این یو کے ہاسٹل کی فیس میں اضافے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ اس احتجاج کا آغاز جے این یو میں کنوکیشن کے دن سے ہی شروع ہوچکا  تھا۔ 
جس کے بعد طلباء نے جے این یو سے پارلیمنٹ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس پر پولیس نے جے این یو کے طلبا کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے جے این یو کے باہر دفعہ 144 نافذ کردیا تھا۔ لیکن پولیس اہلکار نہیں روک سکے اور  طلباء باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔اور احتجاج کیا ، جس کی وجہ سے کئی میٹرو اسٹیشن بند کرنے پڑے تھے اور ٹریفک نظام بھی متاثر ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS