سنجے راؤت راجیہ سبھا میں نشست تبدیل ہونے پر ناراض

    0

    شیوسینا اور بی جے پی کے مابین زبانی جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد ٹوٹنے کے بعد ایک دوسرے پر سیاسی حملے کیے جارہے ہیں۔
    راجیہ سبھا میں سنجے راؤت کی نشست تبدیل کردی گئی ہے۔ جس پر ناراض سنجے راؤت نے چیئرمین ونکیا نائیڈو کو خط لکھا ہے۔
    انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ مجھے یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ میری بیٹھنے کی جگہ بدل دی گئی ہے۔ میری سیٹ کو تیسرے سے پانچویں صف میں بدل دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے کسی نے جان بوجھ کر شیوسینا کے جذبات کو مجروح کیا اور ہماری آواز کو دبانے کا کام کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS