ایودهیا كیس سے جمیعت نے راجیو دهون كو ہٹایا

0

اودهیا متنازع معاملے میں مسلم فریق كے وكیل راجیو دهون نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم فریق نے انہیں  كیس كی پیروی  سے ہٹا دیا ہے۔ اس بات کا انکشاف راجیو دھون نے اپنے فیس بک پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔ دھون نے لکھا کہ مجھے اس كیس سے خارج کردیا گیا ہے کیونکہ میری صحت ٹھیک نہیں ہے۔در اصل ایسا نهیں هے یہ بے تكی وجہ ہے۔ جمعیت کو حق ہے کہ وہ مجھے اس کیس سے ہٹا دیں، لیکن جمیعت مجهے اس کی اصل وجہ بتائیں جمعیت کی یه دلیل غلط ہے۔
اسی دوران جمعیت کے وکیل اعجاز مقبول نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے راجیو دھون کوخراب صحت کے سبب ہٹا دیا گیا تھا۔ دراصل جمعیت پیر کو ہی نظرثانی کی درخواست دائر کرنا چاہتی تھی۔ لیکن راجیو دھون موجود نہیں تھے،لہذا ان سے مشورہ کیے بغیر ہی دوبارہ غور کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS