اپنی جان خطرے میں ڈال کرونا سے لڑنے والوں کی مدد کرنا ہم سب کا فرض: پرینکا گاندھی

0

ئی دہلی: کرونا وائرس وبا کے اس بہران کے دوران ڈاکٹر، میڈیکل شعبہ سے منسلک دیگر پیشہ واروں اور صفائی اہلکار کورونا کے خلاف جاری جنگ میں جان کو خطرے میں ڈال کر کام کر رہے ہیں اس لئے ان کی مدد کرنا ملک کے ہر شہری کا فرض ہے۔کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں یہ بات کہی ہے۔

پرینکا گاندھی نے آج ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہمارے ڈاکٹر، نرسنگ اسٹاف، ٹیکنیشین، صفائی اہلکار کرونا کے خلاف جنگ میں سپاہی ہیں جو جان کو خطرے میں ڈال کر کام کر رہے ہیں۔ ان کی مدد کرنا، انہیں اور ان کے اہل خانہ کو محفوظ رکھنا، ہر طرح سے ان کی حمایت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ ان جانباز سپاہی کو پیغام بھیجیں۔‘‘

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اترپردیش کے وارانسی کی گیارہ برس کی اننیا کی بھی تعریف کی جو ماسک بنا کر کورونا کے خلاف لڑائی میں اپنا تعاون دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’پیاری اننیا پٹیل آپ جو کر رہی ہیں وہ سچی حب الوطنی ہے۔ آپ کی طرح ہزاروں ہندوستانی ہیں جو کورونا کے خلاف جنگ میں ملک کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، ہمیں آپ پر ناز ہے۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS