نوئیڈا: لاک ڈاؤن جاری، دفعہ 144میں 30 اپریل تک کی گئی توسیع 

0

نئی دہلی: کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے پورے ملک میں 21 دنوں کا لاک ڈاؤن جاری ہے۔  نوئیڈا میں دفعہ 144 بھی نافذ ہے جس میں 30 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے پر آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ لاء اینڈ آرڈر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس آشوتوش دویدی نے بتایا کہ ہندوستان اور بین الاقوامی سطح پر کورونا وائرس کووڈ19 کے انفیکشن کے پیش نظر حکومت ہند کی جانب سے پورے ملک میں 14 اپریل 2020 تک لاک ڈاؤن جاری کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومتی سطح اور مقامی سطح پر بھی تفصیلی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ کورونا سے تحفظ اور صحت عامہ کے تحفظ کے پابند اقدامات کے تحت دفعہ 144 کے تحت ایک پابندی کا حکم منظور کیا گیا تھا، جسے اب 30 اپریل 2020 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کے تحت صورتحال کی عجلت کو دیکھتے ہوئے ، اس مدت میں لاک ڈاؤن کے دوران ان تمام ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔ لاک ڈاؤن کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی اس طرح کے تمام سیاسی، ثقافتی، مذہبی ، کھیلوں سے متعلق تقاریب ، جلسوں ، جلوسوں اور دیگر تمام تقریبات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے آگاہ کیا ہے کہ جو شخص اس آرڈر کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف ہندوستانی آئین کی دفعہ 188 کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS