سچترا سین نے بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت قائم کی تھی

    0

    نئی دہلی: ہندوستانی سنیما میں سچترا سین کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، جنہوں نے بنگلہ فلموں میں قابل تعریف اداکاری کے ساتھ ساتھ 
    بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی خاص شناخت قائم کی۔ 
    سچتراسین کا اصل نام روما داس گپتا تھا۔ ان کی پیدائش 06اپریل 1931کو پونا  ( بنگلہ دیش )میں ہوئی تھی۔ان کے والد کرونوم داس گپتا ایک ہیڈ ماسٹر 
    تھے۔ سچترا سین نے ابتدائی تعلیم پونا سے حاصل کی تھی۔1947میں ان کی شادی بنگال کے مشہور صنعت کار آدی ناتھ سین کے بیٹے دیبا ناتھ سین سے ہوئی۔1952
    میں سچترا سین نے اداکارہ بننے کے لئے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور بنگلہ فلم’شیش کوتھا‘میں کام کیا۔ حالانکہ فلم ریلیز نہیں ہوسکی۔
    سال1952میں ریلیز بنگلہ فلم’سارے چتر‘بطور اداکارہ ان کی پہلی فلم تھی۔ اس فلم میں انہوں نے اتم کمار کے ساتھ پہلی بار کام کیا۔ نرمل ڈے کی ہدایت میں بنی 
    یہ فلم مکمل طورپر مزاحیہ عنصر لئے ہوئے تھی۔ بہترین اداکاری اور اچھی مزاحیہ اسکرپٹ پر مبنی یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد اس جوڑی نے کئی فلموں میں 
    ایک ساتھ کام کیا۔
    ان میں ہرانو سر اور سپتوپدی قابل ذکر فلمیں ہیں۔
     سال 1957میں اجے کا رکی ہدایت میں بنی فلم ہرانو سر 1942میں ریلیز انگریزی فلم رینڈم ہارویسٹ کی کہانی پر مبنی تھی۔ سال 1955 میں سچترا سین نے ہندی فلم انڈسٹری میں بھی قدم رکھا۔ انہیں شرت چندر کے مشہور بنگلہ ناول ’دیوداس ‘پر مبنی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS