یہ کانگریس ہی ہے جو پورے ملک میں مودی کے خلاف لڑ رہی ہے: چدمبرم

0

پنجی،  سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے پیر کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اس دعوے کو مسترد کر دیا جس میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کانگریس کی وجہ سے مضبوط ہوئے ہیں۔
مسٹر چدمبرم نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا’’میں اس بات سے اختلاف نہیں کرتا کہ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے مقابلہ کیا، لیکن پنجاب، ہریانہ، مہاراشٹر، گجرات، تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک یا آسام میں مودی سے کون لڑ رہا ہے؟ صرف کانگریس پارٹی۔ وہ بنگال کی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے لیکن اگر آپ ملک کو دیکھیں تو یہ بنگال سے کہیں زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی مودی کے خلاف لڑائی میں سب سے آگے رہی ہے۔ خواہ وہ تحریر ہو، ٹویٹ کرنا ہو یا احتجاج ہو، یہ کانگریس پارٹی ہی کررہی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS