اسرائیلی سفارتکارکی آر ایس ایس کی تقریب میں شرکت

0
mage:www.aninews.in

ناگپور (یو این آئی) اسرائیلی سفارت کار کوبی شوشانی نے آر ایس ایس کے پروگرام میں شرکت کی، جو آج وجے دشمی کے موقع پر منعقد ہوئی۔آر ایس ایس نے ٹوئٹ کے ذریعہ اسرائیلی قونصل جنرل شوشانی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے کی اطلاع دی۔آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ناگپور میں آر ایس ایس ہیڈ کوارٹر میں اپنا خطاب شروع کرنے سے پہلے ’شستر پوجا‘کی۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری ، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور دیگر قائدین نے تقریب میں شرکت کی۔اپنے وجے دشمی کے خطاب میں مسٹر بھاگوت نے کووڈ کے دوران کی جانے والی سرگرمیوں ، خیالات ، منصوبوں ، سماجی خدمات سے متعلق سرگرمیوں اور کووڈ کی ممکنہ تیسری لہر کو روکنے کیلئے تیاریوں کا ذکر کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS