اسرائیل: مغربی کنارے میں یہودیوں کیلیے نئے گھروں کی تعمیر کا اعلان

0
image:www.aa.com.tr

تل ابیب: (یواین آئی) اسرائیل رواں ہفتے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کیلیے نئے گھر تعمیر کروائے گا۔
اسرائیل کے غیرسرکاری نگراں واچ ڈاگ گروپ’پیس ناؤ‘نے اپنے بیان میں کہا کہ مغربی کنارے میں مزید 2800 یونٹ کی تعمیر کی منظوری کیلئے کمیٹی بدھ کو ملاقات کرے گی۔ دوسری جانب خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں تعمیرات کے منصوبہ پر امریکہ نے’تحمل‘کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسرائیلی وزارت تعمیرات کے مطابق مغربی کنارے کے 2 علاقوں میں 1355 گھروں کی تعمیر کے ٹینڈر شائع کردیئے گئے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اس اقدام سے فلسطینیوں کے ساتھ پھر کشیدگی بڑھے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS