ایران کا اسرائیلی ڈرون حملہ ناکام بنانےاور 3 جاسوس گرفتارکرنے کا دعویٰ

0
ایران کا اسرائیلی ڈرون حملہ ناکام بنانےاور 3 جاسوس گرفتارکرنے کا دعویٰ
ایران کا اسرائیلی ڈرون حملہ ناکام بنانےاور 3 جاسوس گرفتارکرنے کا دعویٰ

تہران: ایران نے افغانستان کی سرحد کے قریب سے 3 اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا. ایران کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق 3 گرفتار اسرائیلی جاسوس ایران کے مشرقی حصے میں ڈرون حملہ کرنے کی تیاری کررہے تھے۔ ایران کی انٹیلیجنس منسٹری نے افغانستان کی طالبان حکومت کے تعاون سے اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتارکیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کے تینوں ایجنٹس کے پاس ایران کی شہریت تھی۔ اسرائیلی جاسوسوں کو ایران اور افغانستان کے درمیان واقع پہاڑی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار اسرائیلی جاسوسوں کو جلد طالبان حکومت کے حوالے کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی سہولت منقطع

متعدد مسلمان ممالک کے برعکس ایران نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ہے اور اسرائیل ایران کو اپنا بڑا دشمن قرار دیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS