بنگلہ دیش نے سریلنکا کو دی شکست، اینجلو میتھیوز بین الاقوامی کرکٹ میں ٹائم آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

0
اینجلو میتھیوز بین الاقوامی کرکٹ میں ٹائم آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
اینجلو میتھیوز بین الاقوامی کرکٹ میں ٹائم آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

نئی دہلی: بنگلہ دیش کی ٹیم نے بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں تاریخ رقم کی اور  ہار کا سلسلہ توڑتے ہوئے اس نے سری لنکا کو پہلی بار ورلڈ کپ میں شکست دی ہے۔ یہ میچ پیر کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ بنگلہ دیش نے یہ میچ 3 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔

میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کو 280 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر میچ جیت لیا۔ نظم الحسین شانتو نے ٹیم کی جانب سے 90 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ کپتان شکیب الحسن نے 82 رنز بنائے۔ شکیب اور شانتو نے مل کر تیسری وکٹ کے لیے 149 گیندوں پر 169 رنز کی اننگز کھیلی۔

پیر کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جاری ورلڈ کپ 2023 میں بنگلہ دیش کے خلاف سری لنکا کے آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کو باضابطہ طور پر ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا۔ بین الاقوامی کرکٹ میں یہ پہلی دفعہ ہوا ہے جب کسی بلے باز کو ٹائم آؤٹ قرار دیا گیا ہو۔

دراصل ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا اور بنگلا دیش کے میچ میں جب اینجلو میتھیو بلے بازی کرنے آئے تو ان کے ہیلمٹ کا میں کچھ خرابی آگئی جس کی وجہ سے انھوں نے دوسرا ہیلمٹ طلب کیا، جس کے لیے اضافی وقت درکار تھا۔ سری لنکا کے ڈگ آؤٹ سے کوئی ان کے لیے متبادل ہیلمٹ لے کر آیا لیکن بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹائم آؤٹ کی اپیل کرنے کا فیصلہ کیا اور آن فیلڈ امپائرز انہیں کرکٹ قوانین کے مطابق ٹائم آؤٹ قرار دینے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے تھے۔

میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے اصول کے مطابق وکٹ گرنے یا کسی بلے باز کے ریٹائرمنٹ کے بعد آنے والے نئے بلے باز کو تین منٹ کے اندر اگلی گیند کھیلنی ہوگی۔ اگر نیا بلے باز اس زیادہ وقت لے گا تو اس بلے باز کو ٹائم آؤٹ قرار دے دیا جائے گا۔ تاہم ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں دو منٹ کا وقت طے کیا گیا ہے۔ وکٹ گرنے یا بلے باز کے ریٹائرمنٹ کے بعد آنے والے دوسرے بلے باز کو 2 منٹ کے اندر اگلی گیند کھیلنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: تیونس کی ٹینس اسٹار اُنس جابر فلسطینی بچوں کو یاد کرکے رونے لگیں، انعامی رقم کا کچھ حصہ عطیہ کرنے کا اعلان

جیسے ہی فیلڈ امپائر نے انجلیو میتھیوز کو ٹائم آوٹ قرار دیا ویسے ہی پریشان اینجلو میتھیوز نے اپنی پریشانی بتائی اور شکیب الحسن سے اپیل واپس لینے کو کہا لیکن شکیب نے اپیل واپس لینے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد میتھیوز واپس پویلین لوٹ گئے اور ڈریسنگ روم میں واپس آتے ہی مایوسی میں اپنا ہیلمٹ پھینک دیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS